عید الاضحیٰ پر زائد کرایہ وصولی کے خلاف سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر مہم کا آغاز کردیا گیا ہے
عید الاضحیٰ کے موقع پر مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی کے خلاف سندھ حکومت نے بھرپور مہم کا آغاز کردیا
آئی جی سندھ پولیس، تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، اور ٹرانسپورٹ و ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اپنے علاقوں میں زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایات۔
شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عید کا موقع خاندانوں کے ساتھ گزارنے کا ہوتا ہے اور کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ عوام کی مجبوری سے فائدہ اٹھائے۔کسی کو بھی عید کے موقع پر عوام کا استحصال کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہر سال ہزاروں افراد عید منانے کے لیے سندھ بھر میں اپنے پیاروں کے پاس سفر کرتے ہیں،بعض ٹرانسپورٹرز کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیتے ہیں، جو عام شہریوں پر بوجھ اور ناقابل قبول ہے،متعلقہ اداروں کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کریں۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف جرمانے، لائسنس معطلی، اور روٹ پرمٹ کی منسوخی جیسے اقدامات کیے جائیں گے،عوام الناس سے گزارش ہے کہ اگر ان سے کوئی زائد کرایہ وصول کرے تو فوری شکایت درج کرائیں۔شکایات کے لیے ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے شکایات درج کرنے کا نظام قائم کر دیا ہے۔تمام شہری واٹس ایپ نمبر 0300-3495375 پر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔تمام افسران کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔