30ہزار روپے میں اپنا گھر، کمانڈر بلڈر نے کمیٹی اسکیم کا اعلان کردیا

کراچی: صرف تیس ہزار روپے ماہانہ ادا کرکے پاکستانی اپنے ذاتی گھر کا مالک بن سکے گا۔ یہ بات کمانڈر بلڈرز کے چیئرمین کمانڈر ریٹائرڈ محمد ذاکر نے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ موٹر وے ایم نائن پر ایک نیا شہر کمانڈر سٹی کے نام سے بسادیا گیا ہے جہاں عوام کے لیے سستے اور معیاری گھروں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ایک بہترین نظام زندگی بھی مہیا کیاگیا ہے اور ہزاروں لوگ وہاں پر سکون زندگی بسر کررہے ہیں۔ یہاں کے رہائشیوں کے لیے مفت کھانا،100یونٹس تک مفت بجلی کی فراہمی، چار لاکھ روپے تک ہیلتھ انشورنس، چوبیس گھنٹے مفت پانی اور دیگر سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ اس شہر کو کراچی سے کنیکٹ کرنے کے لیے شاہراہ فیصل تک پبلک ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی گئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ریٹائرڈ کمانڈر محمد ذاکر نے بتایا کہ یہ شہر ایک منفرد انداز میں بسایا جارہاہے جسے حقیقی معنوں میں قائد کا پاکستان کہا جاسکتا ہے۔

سستے گھروں کے حوالے سے کمانڈر ذاکر نے بتایا کہ ہماری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ عوام کے لیے ایسے پیکیجز متعارف کرائے جائیں کہ وہ آسانی سے اپنے گھر کے مالک بن سکیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے ہر سال دو دفعہ کمانڈر سٹی میں ایکسپو منعقد کی جاتی ہے۔ اس سال بھی18,19,20اپریل کو کمانڈر سٹی کے سینٹرل پارک میں کم لاگت گھروں کی ایکسپو کا اہتمام کیا جارہاہے اور کراچی والوں کے لیے شٹل سروس کے ذریعے کمانڈر بلڈر زہیڈ آفس ملیر سے کمانڈر ستی تک مفت پک اینڈ ڈراپ کا بندوبست کیا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ایکسپو کا سب سے منفرد پیکیج گھر کمیٹی ے جس کے ذریعے صرف تیس ہزار ماہانہ ادا کرکے کوئی بھی اپنے ذاتی گھر کا مالک بن سکے گا۔ اس اسکیم کی رجسٹریشن ایکسپو کے تینوں دن جاری رہے گی اور صرف ایک لاکھ رجسٹریشن فیس ادا کرکے اس اسکیم میں شمولیت حاصل کی جاسکے گی۔ اس اسکیم میں ابتداء میں ایک ہزار ممبران رجسٹرڈ کئے جائیں گے۔ جو 100ماہ تک اقساط ادا کریںگے جبکہ ہر ماہ بذریعہ قرعہ اندازی10گھر عوام کو فراہم کئے جائیںگے۔ گھر کی کل قیمت صرف تیس لاکھ روپے رکھی گئی ہے اور 100ماہ میں آسانی سے صرف تیس ہزار روپے ماہانہ ادا کی جاسکے گی ۔

کمانڈر ذاکر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مزید بتایاکہ لوکاسٹ گھروں کے علاوہ اسٹینڈرڈ بنگلے بھی گھر کمیٹی میں رکھے گئے ہیں۔ تاکہ مڈل کلاس اور اوورسیز پاکستانی آسانی سے انہیں خرید سکیں۔ مزید یہ کہ کمانڈر سٹی میں موجود تمام پلاٹس ایکسپوکے دوران آدھی قیمت پر فروخت کئے جائیںگے تاکہ جو لوگ گھر نہ خرید سکیں وہ کم از کم ایک بہترین لیگل سوسائٹی میں لیزڈ پلاٹ کے مالک بن سکیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں