سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ،عید الفطر پر ٹرانسپورٹ افسران کی چھٹیاں منسوخ

عوام کو اضافی کرایوں سے بچانے کے لیے سندھ حکومت نے عید الفطر پر ٹرانسپورٹ افسران کی چھٹیاں منسوخ کردیں

وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اضافی کرایوں کی وصولی کے خلاف مہم کے سلسلے میں  محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کے تمام افسران اور عملے کی عید کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں ،

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی کوشش ہے کہ عوام کو عیدالفطر کے موقع  پر سفری سہولیات میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور اضافی کرایوں کی وصولی کے خلاف فوری کارروائی کی جا سکے۔

سینئر وزیر و وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عید کے دوران اضافی کرایہ وصول کرنے کی شکایات عام ہوتی ہیں، کوئی بھی شہری اضافی کرایہ ادا نہ کرے۔ عوام کی سہولت کے لیے پورے صوبے میں ٹرانسپورٹ افسران اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے، صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی سندھ اور آر ٹی اے / ڈی آر ٹی ایز کے تمام افسران اور اہلکار عید کی تعطیلات کے دوران عوامی شکایات کے ازالے کے لیے موجود رہیں گے

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ نے زائد کرایے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی کی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں،عوام  اضافی کرایہ ادا کرنے کے بجائے فوری طور پر شکایت درج کروائیں تاکہ حکومت فوری ایکشن لے سکے، سندھ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور کسی کو بھی ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں