آل تاجر بنارسی برادری ایسوسی ایشن نے محمد عبداللّه بٹرا کو سرپرست اعلیٰ مقرر کردیا

کراچی: آل تاجر بنارسی برادری ایسوسی ایشن رجسڑڈ کا گزشتہ روز ایک اجلاس طلب کیا گیا جس میں تمام اراکین کی باہمی رضا مندی سے یہ طے کیا گیا کہ معروف تاجر رہنما اورنگی ٹریڈرزالائنس کے سربراہ محمد عبد اللّه بٹرا کو آل تاجر بنارسی تاجر برادری ایسوسی ایشن کا سرپرست اعلی مقرر کر دیا گیا ہے

بنارسی تاجر برادری ایسوسی ایشن کےصدر محمد اسلم انصاری چیرمین عمران حفیظ اور جنرل سیکٹرٹری محمد عادل نے کہا کہ یہ بات باعث فخر ہےکہ عبد اللّه بٹرا جیسے تاجر رہنما ہماری ایسوسی ایشن کی سرپرستی کرینگے ہم ان کی تاجر برادری کے لیے کی جانے والی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے سرپرست اعلی کا عہدہ قبول کیا امید ہے کہ وہ بنارسی تاجر برادری ایسوسی ایشن کی موثر رہنمائی کرتے ہوئے اپنا بھرپور کردار پیش کرینگے

اس موقع پر اورنگی ٹریڈرزالائنس کے سربراہ عبد اللّه بٹرا نے کہا کہ کسی بھی تاجر تنظیم میں عہدہ لینے کا مطلب ذمے داری ہوتی ہے میری بھرپور کوشش ہوگی کہ آل کراچی بنارسی  تاجر برادری کے لیے خدمات سر انجام دوں اور ان کو نہ صرف صوبائی بلکہ وفاقی سطح پر بھی روشناش کرانے میں اپنا کردار ادا کروں اجلاس میں مختار احمد، جواد احمد، محمد دانیال، محمد عالم، نورالمین، شارق خان موجود تھے مولانا خورشید عطاری نے اس دعا خیر کرائی اس موقع پر عمران حفیظ کو تمام اراکین نے عمرے کی مبارک باد پیش کی بعد ازاں تمام شخصیات کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں