کراچی: فور کے چورنگی کے نزدیک رہائشی منصوبہ ،چائنہ گریٹ وال ریزیڈنسی، کی شاندار گرینڈ لاونچنگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹاوٴن کی پرآئم لوکیشن پر فور کے چورنگی کے نزدیک صائمہ عربین ولاز سے پہلے فائیو اسٹار سہولیات سے آراستہ رہائشی منصوبہ CHINA GREAT WALL RESIDENCY کی شاندار گرینڈ لاونچنگ معروف کاروباری شخصیات کی شرکت، گرینڈ گالا انیڈ لافٹرشو، فنکاروں کی پرفارمنس، لاونچنگ میں شرکت کرنے اور اپارٹمنٹ کی بکنگ کرنے والی فیملی کے لئے خصوصی انعامات، اور قرعہ اندازی کے زریعہ بے شمار قیمتی دیے گئے

معروف شخصیات کی جانب سے مذکورہ پروجیکٹ کے بارے میں اظہار خیال کیا گیا۔

چیئرمین فرنٹ لائن مارکیٹنگ فراست شاہ نے پروجیکٹ کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ایک عام متوسط طبقے کی فیملی کے لئے اپنے گھر کا حصول بے حد مشکل ہوتا جارہا ہے تاہم اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے CHINA بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی جانب سے ایک بین الااقومی طرز رہائش پر مشتمل منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے جس کی قیمتیں آلاٹز با آسانی ادا کر سکتے ہیں.

 چائنا بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے چیئرمین وہاج انصار نے کہا کہ ہماری خواہش بھی ہے اور ٹارگٹ بھی کہ پاکستان میں متوسط طبقے کی فیملی جو کہ کرایےکے مکانوں میں رہائش پذیر ہے وہ با آسانی اپنے گھر خرید سکے اور اپنی ذاتی رہائش کے مالک بن جائیں ہم اپنی جانب سے بھرپور کوشش کررہے ہیں کہ لوگوں کو بہتر سے بہتر طرز رہائش کی فراہمی کو یقینی بنائیں.

 پروجیکٹ ڈائریکٹر سلیم حبیب گوڈیل، محمد عابد، بازل گروپ کے سی ای او فیصل کے کیو، فرنٹ لائن  مارکیٹنگ کے ڈائریکٹر  اسامہ شاہ، اور دیگر شخصیات نے پروجیکٹ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے پروجیکٹ کو دور حاضر کا ایک شاہکار پروجیکٹ قرار دیا اس موقع پر گرینڈ گالا انیڈ لافٹر شو کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف فنکاروں پرویز صدیقی، سلیم شیخ، عامر ریمبو، شکیل شاہ، مہک نور، اور عظمی بخاری نے پرفارم کیا  جبکہ قرعہ اندازی کے زریعہ قیمتی انعامات بھی دیے گیے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں