شریف میمن پر حملے کے ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو احتجاج ہوگا: اسمال ٹریڈرز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد سینیئر نائب صدر سید لیاقت علی نائب صدر جاوید حاجی عبداللہ سید نوید احمد نے بولٹن مارکیٹ تاجراتحاد ایسوسی ایشن کے صدر معروف سماجی رہنما شریف میمن پرغنڈہ عناصر کے  قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حملہ آور غنڈہ عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کر کے فوری طور پر گرفتار کریں تاجر رہنماؤں نے اس امر پر اور بھی تشویش کا اظہار کیا کہ یہ حملہ حکومت پاکستان کے سرکاری دفتر کے  احاطے میں کیا گیاجہاں شریف میمن تا جر دوست اسکیم ٹیکس اسکیم کے مسئلے پر ایک سرکاری میٹنگ میں مد عو تھے

اسمال ٹریڈرز کے رہنماؤں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ غنڈا عناصر کے حوصلے اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ تاجر رہنما سرکاری بلڈنگ کے اندر سرکاری میٹنگ میں بھی محفوظ نہیں رہے انہوں نے کہا یہ بات بھی قابل افسوس ہے کہ واقعے کے گواہ بھی موجود ہیں مگر  پولیس حملہ آور ارشاد اور دیگر  کے خلاف  ایف آئی آر کاٹنے سے گریز کر رہی ہے انہوں نے ایف بی آر کے ذمہ داروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے دفتر میں اہم  میٹنگ میں مدعو تاجر رہنما پر حملے اور تشدد کے واقعے کی ایف آئی آر درج کرانے میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں اسمال ٹریڈرز کے رہنماؤں نے انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ اگر شریف میمن پر حملہ کرنے والے نامزد ملزموں کے خلاف قانونی کاروائی کر کے شریف میمن اور تاجروں کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو تاجر 18جولائی سے احتجاجی تحریک شروع کر دیں گے ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں