کراچی:عید سے قبل کے الیکٹرک نے سرکاری محکموں کی بجلی منقطع کردی جو تاحال بحال نہ ہوسکی ہے
ایک ارب 70 کروڑ واجبات بتا کر بجلی کمپنی نے کراچی کے 25 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کی بجلی منقطع کی
عید کے دنوں میں بجلی منقطع ہونے سے ملازمین کو ملازمین کوایمرجنسی ٹیوٹی میں سخت مشکلات کا سامنا ہے
ٹاؤنز کو عیدِ قربان کی الائیش اٹھانے کے حوالے سے سخت مشکلات کا سامنا ہے جہاں جرنیٹرز چلاکر فرائض انجام دیے جارہے ہیں
واضح رہے کہ اس سے قبل کے الیکٹرک نے سندھ حکومت سےایک ارب 70 کروڑ کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ واجبات ادا نہیں کیے گئے تو بجلی منقطع کر دیں گے۔کمپنی نے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری توانائی کو خط ارسال کر دیے تھے۔
خط میں سندھ حکومت کے 64 نادہندہ محکموں کوموجودہ بل ادا کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ بل ادا نہ کرنے پر سندھ کے 64 محکموں کی بجلی کاٹ دیں گے۔
دوسری جانب ٹاؤنز انتظامیا کا موقف ہے کہ کے الیکٹرک نے پرانی واجبات پر کارروائی کرکے عوام کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔

