رئیل اسٹیٹ پر ٹیکس سے سیکٹر مکمل بیٹھ جائے گا: ایف پی سی سی آئی

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھاکہ ڈیڑھ فیصد شرح سود کم ہونے سےکچھ نہیں ہوگا

ان کا کہنا تھا کہ علاقائی ممالک کی فیکٹریوں کو 8 سینٹس جبکہ ہمیں 17 سینٹس کی بجلی ملتی ہے۔رئیل اسٹیٹ پر15 فیصد ٹیکس سےسیکٹرمکمل بیٹھ جائےگا، بجٹ کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

اس حوالے سے نائب صدر ثاقب مگوں کا کہنا تھاکہ بجٹ ہدف صنعتوں کی حالت دیکھتےہوئےبہت زیادہ ہے، ایکسپورٹ ریفائنانس رقم میں اضافہ خوش آئند ہے لیکن ایکسپورٹرز کو عام ٹیکس نیٹ میں لانے سے ایکسپورٹ میں کمی ہوگی

ثاقب مگوں کا کہنا تھا کہ  آئی ٹی سیکٹر کےلیے بھاری رقم بہتر، تنخواہوں اور پنشنز میں اضافہ اچھا قدم ہے۔ ٹیکس ڈیجیٹائزیشن کی بات اچھی ہے، رئیل اسٹیٹ پرکیپیٹل گین ٹیکس سےبیرون ملک سےرقم کی ترسیل میں کمی آئے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں