
کراچی: گل پلازہ مینجمنٹ کمیٹی کے انتخابات 2024 تا 2027 کے لئے بزنس گروپ نے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا صدر کے لئے محمد اسماعیل، نائب صدر کے لئے صدیق ایرانی، جنرل سیکرٹری کے لئے عارف قادری، فنانس سیکرٹری کے لئے عمران مجددی، اور جوائنٹ سیکرٹری کے لئے ذیشان شریف شامل ہیں
مذکورہ تمام شخصیات کاروباری حلقوں میں اپنا ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں گل پلازہ کا شمار شہر قائد کی ایک اہم مارکیٹ میں ہوتا ہے جہاں تقریباً آٹھ سو شاپس ہیں اور سیکڑوں کی تعداد میں لوگ روزگار سے وابستہ ہیں بزنس گروپ کے امیدوار تاجر برادری کی عملی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں گل پلازہ کے دکانداروں کو جس قسم کے مسائل درپیش ہیں بزنس گروپ منتخب ہوکر ان مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرے گا اور تاجر برداری کے اعتماد پر پورا اترے گا انتخابات کے حوالے سے بزنس گروپ نے اپنی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے عیدالاضحی کے بعد باقاعدہ انتخابی مہم شروع کردی جائے گی واضع رہے کہ انتخابات ماہ اگست کے وسط میں ہونگے
