کراچی: رہائشی پراجیکٹ گرے اسٹائی لکس کا افتتاح،بکینگ جاری

کراچی: پاکستان میں تعمیراتی شعبے کا معتبر نام گرے اسٹائی لکس بلڈرز کی جانب سے کراچی کے اہم لوکیشن سچل گوٹھ کے قریب نئی پراجیکٹ گری اسٹائیل کا فتتاح کیا گیا۔

اسٹائی لکس بلڈرز کے سربراہ محمد عثمان کٹانی نے اپنے نئے پروجیکٹ گرے اسٹائی لکس ریزیڈنسیز کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ کراچی کے علاقے اسکیم 33کی پرائم لوکیشن میں موجود ہے،

ان کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ مین 200فٹ چوڑے روڈ پر موجود ہے جبکہ لوکیشن کے عقب میں 100فٹ چوڑا روڈ اس منصوبہ کو دیگر پروجیکٹس سے منفرد بناتا ہے۔گرے اسٹائی لکس بلڈرز کا اسکیم 33میں یہ تیسرا پروجیکٹ ہے کہ کراچی میں اس سے قبل بے شمار کامیاب پروجیکٹس کی وجہ سے عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہے۔

محمد عثمان کٹانی نے کہا کہ اس سے قبل اسکیم 33میں گرے نور ٹاورز اور گرے ہورائزن کامیابی کیساتھ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں جس میں لوگ بہترین طرز رہائش کیساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

محمد عثمان کٹانی پروجیکٹ کے حوالے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ کے تعمیراتی کام کا آغاز جلد کر دیا جائے گا جس کو مقرر وقت پر مکمل کرکے مالکان کے حوالے کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ جبکہ پروجیکٹ میں فلیٹس کی قیمت انتہائی کم رکھنے کی کوشش کی ہے تاکہ عوام جو اس وقت مہنگائی اور بلند شرح سود کے باعث بھاری اقساط ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے ان کی سہولت کیلئے فلیٹ کی بکنگ صرف 4لاکھ روپے سے جبکہ ماہانہ 35ہزار روپے تک کی قسط میں اعلیٰ معیار کیساتھ بہترین طرز رہائش فراہم کرکے انہیں اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔

اس موقعے پر ایس آر کے، کے سربراہ شاہد رسول نے کہا کہ پراجیکٹ کی لوکیشن انتھائی اہم ہے، لوگ آئیں اور وقت پر بھترین پراجیکٹ سے فائدہ اٹھائیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں