جی ایف ایس سیون ونڈرسٹی فیز ون میں الاٹیز کے اعزاز میں افطارپارٹی و انعامات

کراچی: سیون ونڈر سٹی فیز ون جے ایف ایس بلڈر و ڈویلپرز کی جانب سے افطار پارٹی و ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا

جے ایف ایس کے سی ای او عرفان واحد نے بھتر کارکردگی دکھانے والے ملازمین میں کارز کی چابیاں، ایوارڈ اور شیلڈز تقسیم کیں، جبکہ تقریب میں سیون ونڈر سٹی کے ملازمین، ان کے اہل خانہ اور رہائشیوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سیون ونڈر سٹی فیض ون کے رہائیش عبدالسلام نے بتایا کہ ہم سیون ونڈر سٹی فیز ون میں بہت پرامن زندگی گزار رہے ہیں، یہاں پانی، بجلی، مسجد، پارک اور چڑیا گھر بھی موجود ہے بچے بھی بہت خوش ہیں۔

سیون ونڈر سٹی فیض ون کی خاتون رہائشی کا کہنا تھا کہ میرے شوہر بیرون ملک میں ہیں،بچوں کے ساتھ رہتی ہوں اور بہت خوش ہوں، یہاں کی سکیورٹی یا کسی بھی قسم کے چھوٹی بڑے مسائیل نہیں،یہاں کی انتظامیہ بہت تعاون کرتی ہے۔

تقریب سے خطاب میں عرفان واحد نے کہا کہ خاتون رہائشی ہماری انتظامیہ سے مطمئن ہے، انشاء اللہ اس سال 100 سے زائد خاندان آباد ہوں گے، جلد ہی ایک ہسپتال اور ایک سکول تعمیر کیا جائے گا۔

ہم ہر سال کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈز دیتے ہیں، سال بھر میں دو یا تین ماہ نہیں بلکہ پورا سال محنت کرنے ولے کو ہی ایوارڈ ملتا ہے۔

عرفان واحد نے کہا کہ کسی کی بھی محنت رائگان نہیں جاتی، جو بھی اپنے دل سے محنت کرتا ہے وہ ایک نہ ایک دن ضرور آگے بڑھتا ہے۔

جی ایف ایس کے سی ای او عرفان واحد کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں زمین کی قیمت تیزی سی بڑھ رہی ہیں، لوگوں کا مطالبہ تھا کہ کم کاسٹ پراجیکٹ لائیں، تو ان کیلئے ہم کہتے ہیں کو وہ آئیں اور کم ریٹ پر پلاٹ خریدیں، آج جو قیمت سیون ونڈر سٹی فیض ون میں کل یہاں پر بھی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

عرفان واحد کا کہنا تھا کہ جو لوگ سیون ونڈر سٹی فیض ون میں رہتے ہیں، وہ بہت خوش ہیں، ترقیاتی کام بھی تیزی سے جاری ہے، بھترین لوکیشن ہے، ایکس پریس وے بننے سے اس علاقے کی قیمتوں میں اور اضافہ ہوگا، لوگ آئیں اور بہترین موقع کا فائدہ اٹھائیں۔

جی ایف ایس بلڈرز کے پراجیکٹ منیجر محمد حسان کا کہنا تھا کہ جی ایف ایس بلڈرز نے ہر کلائنٹ کو ضروری سہولتیں فراہم کی ہیں جن میں اسکول، بازار، پارکس،طبی سہولیات، جم اور مساجد جیسی سہولیات سمیت سی سی ٹی وی سیکیورٹی سسٹم جیسی سہولتیں فراہم کی گئیں ہیں،یہ ایک خوابیدہ پراجیکٹ ہے جہاں ہم دنیا کے 7عجائبات کو ایک جگہ رکھ رہے ہیں۔

جی ایف ایس کے سی ای او عرفان واحد نے سبطین، فرحین گل کو وجاہت کار کی چابیاں دین،جبکہ کے ڈیلرس میں فاروق عالم، بلال بخاری، رضوان امجد، پروفیسر نوید، امان اللہ سیالوی، یعقوب میمن اور عروج کو شیلڈ ور سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں