نیگلیریا کیا ہے؟

اسماعیل مغل

آپ نے اکثر امیبا (Amoeba) کے بارے میں سنا ہوگا یہ خاص قسم کا جراثیم (Germ) تالاب, جھیل, ناقابل استعمال یا پھر ٹھہرے ہوۓ پانی میں پایا جاتا ہے. امیبا (Amoeba) کی بہت سی اقسام ہیں جو مختلف قسم کے ماحول میں جنم لیتی اور بڑھتی (Survive) ہیں.

نیگلیریا فالیری (Naegleria Fowleri) ایک آزاد امیبا (free living)  امیبا ہے جو کہ نیم گرم پانی (تازہ پانی, تالاب, جھیل, دریا وغیرہ) میں پایا جاتا ہے اور جیسے جیسے پانی کا درجہ حرارت بڑھتا ہے یہ اس امیبا کی آبادی میں اضافہ کا سبب بن سکتا ہے.

نیگلیریا انتہائ خطرناک اور جان لیوا بیماری کا سبب بنتا ہے جسے پرائمری امیبک میننجوانسفلائیٹس (Primary Meningoencephalitis) کہا جاتا ہے.

نیگلیریا انسانی جسم میں ناک (Nose) کے ذریعے سے داخل ہوتا ہوا دماغ (Brain) تک پہنچتا ہے اور دماغ کا خلیوں (Cells) اور ٹشوز (Tissues) کو تباہ کرتا ہے. اس انفیکشن کی ظاہری علامات سر درد, الٹی کا آنا, جھٹکے لگنا, عدم توجہی وغیرہ وغیرہ ہیں. چونکہ یہ بیماری یا انفیکشن اتنا عام نہیں تو اس کا کوئ خاص علاج اب تک سامنے نہیں آسکا بہر حال دیگر ادوایات کے ذریعے سے اس کا علاج کیا جاتا ہے.

گزشتہ چند دنوں میں کراچی جو کہ پاکستان کا ایک بڑا شہر ہے میں نیگلیریا کے کچھ کیسز رپورٹ ہوۓ ہیں. جن کی تعداد تین (03) ہے.

سال 2008 سے لے کر اب تک نیگلیریا 146 پاکستانی زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ سال 1968 سے اب تک اس نے 142 امریکی شہریوں کی جو کہ پاکستان میں اس کے پھیلاؤ کی نشاندہی کرتا ہے.

نیگلیریا سے متاثر ہونے والے ذیادہ تر امریکی افراد 14 سال سے کم عمر جبکہ پاکستان میں ذیادہ تر کیسز 26 سے 45 سالہ افراد میں رپورٹ ہوۓ.

نیگلیریا سے بچنے کے لیۓ ان ہدایات کو ضرور اپنائیں:

1. ایسے تالاب, سوئمنگ پول یا پھر گرم پانی میں نہانے (diving) یا جمپ (jump) لگانے سے گریز کریں.

2. تیراکی کرتے ہوۓ اپنا سر پانی کے باہر ہی رکھیں اور ناک میں پانی جانے سے بچائیں.

3. اگر آپ سوئمنگ پہ جائیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ پانی مکمل طور پر کلورینیڈڈ (Chlorinated) ہو.

4. اگر کہیں پانی ٹھہرا ہوا (Stagnant Water) ہو تو اسے صاف/ضائع کردیں.

5. صاف پانی کے استعمال کو یقینی بنائیں.

یہ اداریہ لکھنے کا مقصد معلومات کو شیئر کرنا ہے تاکہ ہم خود سے اپنا اور اپنے چاہنے والوں کا خیال رکھ سکیں. اللہ تعالہ ہم سب کا نگہبان ہو.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں