اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی قرارداد منظور

نیویارک: اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی دوسری قرار داد منظور کر لی گئی۔

پاکستان نے جنرل اسمبلی میں اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے قرار داد پیش کی تھی

قرار داد کے حق میں 115 ووٹ پڑے، کسی نے مخالفت نہیں کی جبکہ 44 ارکان ووٹنگ کے عمل کے دوران غیر حاضر رہے

قرارداد میں اسلامو فوبیا کے تدارک کیلئے خصوصی ایلچی مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئےعالمی برادری کردار ادا کرے

منیر اکرم نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا اور نسل پرستی کا سب سے بڑا ثبوت اسرائیل کا فلسطین پر حملہ ہے، خصوصی ایلچی کی تعیناتی کا مقصد اسلامو فوبیا کیخلاف اقدامات شروع کرنا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں