آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اسٹیج ڈرامہ “ابا عید کرادے” کی افتتاحی تقریب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں عیدالفطر سے پیش کیے جانے والا نیا اسٹیج ڈرامہ ،ابا عید کرادے، کی افتتاحی تقریب گل رنگ آرٹس کونسل میں منعقد کی گئی جس میں اسٹیج سے وابستہ معروف شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر فنکاروں میں ڈرامہ کا اسکرپٹ تقسیم کیا گیا ڈرامہ پروڈیوسر محمد نوید کی سالوں بعد اسٹیج پر واپسی ہوئی ہے محمد نوید بے شمار سپرہٹ ڈرامے پیش کرچکے ہیں کامیڈی کنگ معین اختر، عمرشریف کے ساتھ نمایاں کام محمد نوید کے کریڈٹ بر موجود ہے مذکورہ ڈرامہ، ابا عید کرادے، چونگ وک کمپنی کی جانب سے سردار احمد کی پیشکش ہے واضع رہے کہ سردار احمد کی بھی عرصے دراز بعد اسٹیج کی دنیا میں واپسی ہوئی ہے سرپرست اعلی سلطان اے خان ہیں ڈرامہ کی ہدایات باصلاحیت نوجوان ڈائریکٹر نمعان خان دے رہیں ہیں رائٹر روف لالا ہیں معاون ہدایت کار سہیل انصاری ہیں آرگنائزر جاوید اختر، ہیں کوآرڈنیٹر کے فرایض جاوید میاں جی ادا کریں گے فنکاروں میں بین الااقوامی شہرت یافتہ اداکار شکیل صدیقی، رؤف لا لا، نعیمہ گرج، کاشف خان، ولی شیخ، حنا ملک، شکیل شاہ، عامر ریمبو، مہک نور، شہباز صنم، ناصر جہاںزیب، پنکی سحر، ارما احمد ، شرابیل صدیقی، شہباز ریمبو، عبداللہ لالا، طاہر سولجر ، عریشہ علی، شکیل جونیجو، روف عالم، نمایاں ہیں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈرامہ پروڈیوسر محمد نوید نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ڈرامہ عید تہواروں کے علاوہ پورے سال ہو ایک اچھی ٹیم بن جائے تاکہ کراچی اسٹیج کی رونقیں پورے سال بحال رہیں ہم نے ایک اچھا دور گزار ہے اور آج کراچی کی عوام کو سستی تفریح کی اشد ضرورت ہے اس لیے تواتر کے ساتھ اسیٹج ڈرامے کرنے ہونگے انہوں کہا الیکٹرونک اور سوشل میڈیا کی اپنی جگہ ہے مگر پرنٹ میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا آج بھی تسلیم کرتا ہوں بریگیڈیر(ر) کررار حسین نے کہا کہ اس وقت غربت ہر طرف پھہلی ہوئی ہے اس صورتحال میں یہ فنکار لوگوں کے لیے ڈاکٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں فنکاروں کا جذبہ قابل قدر ہے یہ انسانیت کی خدمت کرنے میں کسی سے کم نہیں ہیں سینئر فنکار نذرحسین نے کہا کہ اچھا ڈرامہ آج بھی لوگ پسند کرتے ہیں یہ اچھی ٹیم ہے اچھا کھیل پیش کرےگی ہدایت کار یونس میمن نے کہا کہ محمد نوید سچا کھرا اورایمان دار پروڈیوسر ہے ایسے اچھے پروڈیوسر کی واپسی کراچی اسٹیج کے لئے خوش آئند ہے بین الااقوامی شہرت کے حامل فنکار شکیل صدیقی نے کہا کہ سب لوگ ہمارے لئے قابل عزت ہیں محمد نوید کو دیکھ کر امبر آڈٹیوریم کا دور یاد آ گیا ہم نے اس وقت بھی ڈرامہ کیا جب کراچی کے چار پانچ علاقوں میں روزانہ کرفیو لگا ہوا کرتا تھا انہوں نے کہا عروج کے دور میں جھکنا چاہئے عزت شہرت میں اضافہ ہوتا ہے ہم نے اپنا وقت گزار لیا پوری دنیا میں جا کر پاکستان کا پرچم بلند کیا اللّه پاک نے بہت عزت شہرت دی اب ہم سب کے بچے اس فیلڈ میں موجود ہیں یہ اس ڈرامے میں بھی کام کررہے ہیں کامیڈی لی جینڈ رؤف لالا نے کہا کہ وہ محمد نوید کو خوش آمدید کہتے ہیں اچھے پروڈیوسر ہیں کام کو جانتے اور سمجھتے ہیں ان کی واپسی کراچی اسٹیج کے لئے نیک شگون ثابت ہوگی بطور رائٹر میری جو ذمے داری ہے وہ ضرور پوری کرونگا سب فنکاروں کو بھرپور کام کرنے کا مارجن ملے گا ڈائریکٹر نمعان خان نے کہاکہ پلاٹ اچھا ہو عمارت اچھی ڈیزائن کی جاۓ تو انشااللہ رزلٹ بہتر ہی آےگا سینئر فنکارہ نعیمہ گرج نے کہا کہ ڈرامہ ،ابا عید کرادے، طنز و مزاح سے بھر پور ایک مکمل فیملی کھیل ثابت ہو گا کاشف خان نے کہا کہ اس مہنگائی یافتہ دور میں عوام کو تفریحی کے مواقعے ضرور ملنا چاہئے ،ابا عید کرادے ، دیکھنے ضرور تشریف لائیں، معروف اداکار شکیل شاہ، ولی شیخ، عامر ریمبو، سہیل انصاری، شرابیل صدیقی، عبداللّه لا لا ، شہباز صنم، نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں