وزیراعظم شہباز شریف کی آصف زرداری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کو ملک کے نئے صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے آصف علی  زرداری کو دوسری مرتبہ صدرِ پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد دی

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبوں کے منتخب ارکان نے آصف علی زرداری پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری وفاق کی مضبوطی کی علامت ہوں گے، امید ہے بطور صدر پاکستان آصف علی زرداری اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں