
پروگرام کا مقصد نوجوان نسل اور آئی ٹی سیکٹر میں پاکستانی نوجوان نسل کو رہنمائی فراہم کرنا اور ان کو Global Competation کے لئے تیارکرنا تھا

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیاجس کہ بعد AUCکے CEO اسد اللہ چوہدری نے کہا کہ AUC نے پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، ایران،ایتھوپیا، ہانگ کانگ، ملائیشیا اور امریکہ میں 400سے زائد ورکشاپس کا انعقاد کروایا ہے اور اسکے بہترین نتائج حاصل کئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ AUCپہلے بھی Microsoft پاکستان کے ساتھ Dot Netٹیکنالوجی اور Resouces Provide کرچکا ہے۔

چیئرمین AUC ڈاکٹر محمد انورعثمان نے بھی اس موقع پر کہا کہ AUC کیس اسٹڈی اور سرٹیفیکیشن بیس پروگرام اور ٹریننگ میں کامیابی کا ٹریڈ مارک ہے۔
ایگزیکیوٹو ڈائریکٹرAUC عابد مجید نے پاکستان میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کو آئی ٹی میں کام کرنے اور مزید نئی Startup کمپنیز پر انویسمنٹ کرنے پر زوردیا۔

سابق صدر ایف پی سی سی آئی زکریا عثمان نے بھی AUCکی کاوشوں کو سراہا اور بزنس کمیونٹی کو زور دیا کہ وہ AUCکے ساتھ مل کر پاکستان میں ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے کام کریں۔
ایجوکیشن لیڈ مائیکروسافٹ جبران جمشید نے بھی اس موقع پر Microsoft کے Vision پربات کی اور Microsoft ٹیکنالوجی کو Adopt کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
Director NASTPڈاکٹرشعیب عارف نے سائبرسیکیورٹی کی اہمیت اور Adoption پر بات کی۔
PWC کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سید عبدالقادر نے بھی سائبر سیکیورٹی اور Global Challenges کے حوالے سے بات کی۔
اس موقع پر سید جاوید CEO Vendor Junction اور آصف سم سم چیئرمین آباداورمختلف Universities کے وائس چانسلر / چانسلرز سمیت شہر کے دیگر معززین شامل تھے۔
