
لاہور میں شاہدرہ فلائی اوور منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ 2018 کے جھرلو الیکشن میں ن لیگ اور نواز شریف سے خدمت کا موقع چھینا گیا۔ اگر اورنج لائن ٹرین کا کام 2018 سے پہلے مکمل ہو جاتا تو ن لیگ کو الیکشن میں فائدہ ہوتا۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نےمنصوبے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر 11 ماہ تک کیس سنا اور کارروائی مکمل ہونے کے 8 ماہ بعد تک فیصلہ نہ دیا۔ راستہ نہ روکتے تو الیکشن میں ن لیگ کے وارے نیارے ہوتے۔