پاکستان نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں غزہ میں شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ رمضان کی آمد پرفلسطینیوں پر پابندیوں کےخاتمےکےحامی ہیں،  فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت کی اجازت دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی سفارتی و سیاسی امداد جاری رکھے گا، مقبوضہ کشمیرمیں حریت قیادت پر مظالم بند کیے جائیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت تمام ہمسایوں کے ساتھ برابری عزت و احترام کی بنیاد پر تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں،پاک بھارت تنازع یامسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دوست ملک سے ثالثی کا خیر مقدم کریں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں