
واشنگٹن: امریکی کانگریس کے رکن بریڈ شرمین کا کہنا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ کو میرے خط کا مطلب عمران خان کی حمایت نہیں، عمران خان نے بتایا ہے کہ وہ امریکا مخالف نہیں ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین نے کہا کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے الیکشن کروانے کا فیصلہ اس وقت جاری کیا تھا جب میری عمران خان سے بات ہوئی۔عمران خان نے مجھے فون کال کی اور کہا کہ وہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں اور امریکا کے مخالف نہیں ہیں۔