مریم نواز ملک کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب منتخب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نامزد امیدوار مریم نواز 220 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئیں

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے اسپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نامزد امیدوار مریم نواز 220 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئیں۔

مسلم لیگ ن کی نامزد امیدوار مریم نواز ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے رانا آفتاب کو نامزد کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے انتخاب کیلئے اجلاس جاری ہے، سنی اتحاد کاؤنسل کے اراکین نے واک آوٹ کیا

سنی اتحاد کاؤنسل کے اراکین کہنا تھا کہ ایوان مکمل نہیں، مخصوس نشستوں کا معاملا بھی حل نہیں ہوسکا

اسپیکر ملک احمد خان نے سنی اتحاد کاؤنسل کے اراکین سے مذکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جس میں خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق ودیگر شامل تھے،سنی اتحاد کاؤنسل کے اراکین واپس اگئے مگر ایک بار پھر بائیکاٹ کیا گیا۔

 

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں