
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کو این بی پی اسلامی بینکنگ سکھر کے خلاف سندھ ریوینیو بورڈ کی رپورٹ پیش کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق این بی پی اسلامی بینکنگ سکھر نے سندھ حکومت کے 178.65 ملین روپے ساڑھے تین سال تک چھپا کر بیٹھ گیا، این بی پی سکھر نے 178657018 روپے کی رقم ساڑھے تین سال تک وصول کرتا رہا لیکن ایس آر بی کو آگاہ نہیں کیا
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سندھ ریوینیو بورڈ نے نگراں وزیراعلیٰ کی منظوری سے اسٹیٹ بینک کو شکایت کی
اسٹیٹ بینک نے 30 جنوری 2024 کو این بی پی کو ہدایت کی کہ وہ رقم کی جانچ پڑتال کرے،رقم کی جانچ پڑتال کے بعد ظاہر ہواکہ این بی پی سکھر178657018 روپے چھپا کر بیٹھا تھا
سندھ ریوینیو بورڈ نے اسٹیٹ بینک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے این بی پی کے خلاف کارروائی کرنے کی استداد کی ہے۔سندھ ریوینیو بورڈ نے اسٹیٹ بینک کو گزارش کی ہے کہ این بی پی کے خلاف جرمانہ عائد کیا جائے
ایس آر بی نے سارے معاملے کی تفصیلی رپورٹ نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر کو دے دی۔

