پاک فوج کے 2 شہید اہلکاروں کی آبائی علاقوں میں تدفین

کور کمانڈر پشاور، فوجی حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی.

خیبر کے علاقے باڑہ میں بارودی مواد کے دھماکے میں شہید ہونے والے نائب صوبیدار حضرت گل اور سپاہی نذیر اللّٰہ محسود کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی.

نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپردِ خاک کر دیا گیا.

شہید نائب صوبیدار حضرت گل کا تعلق لوئر دیر کی تحصیل تمر گرہ سے ہے، انہوں نے سوگواروں میں بیوہ، 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں چھوڑے.شہید نائیک نذیر اللّٰہ کا آبائی علاقے جنوبی وزیرستان کی تحصیل سراروغہ ہے، ان کے سوگواروں میں بھی بیوہ، 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں.

گزشتہ روز خیبر پختون خوا کے علاقے باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی تھی، آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری تھا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں