شیخ ایاز میلہ، بلاول کا امکانی افتتاح متنازع کیوں؟

سندھ کے نامور شاعر و سندھ یونیورسٹی کے سابقہ وائیس چانسلر شیخ ایاز کے نام  سے منسوب (ایاز میلو) ایاز میلہ کا بلاول بھٹو زرداری کا امکانی افتتاح سوشل میڈیا پر متنازع کیوں ہے؟

حیدرآباد میں خانہ بدوش رائيٹرس کیفے کے جانب سے ایاز میلے کی شروعات 2014 سے ہوئے جس کا پہلہ افتتاح سندھ کے نامور دانشور،شاعر، قانوندان و سیاستدان رسول بخش پلیجونے کیا تھا، میلے کی منتظمین پروفیسر ڈاکٹر عرفانہ ملاح،پروفیسر امر سندھو و دیگر ہے۔

منتظمین کی جانب سے رواں ماہ ایاز میلے کا افتتاح پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کروانے کا اعلان کیا گیا تو صارفین نے سوشل میڈیا پر حمایت اور مخالفت میں پوسٹ شیئر کرنا شروع کردیں۔

کسی نے حمایت اور کسی نے بلاول بھٹو زرداری کے افتتاح کی مخالفت کی

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ شیخ ایاز ایکا ادیب، دانشور تھے اس لئے ان کے نام سے منسوب میلے کا افتتاح بھی کسی ادبی شخصیت سے ہے کرواجا جائے مگر منتظمین میلے کا افتتاح بلاول بھٹو زرداری سے کروانے کا اعلان کرچکے ہیں۔

سندھ کے نامور رائیٹر منظور سولنگی نے سوشل میڈیا پر اپنے وال پر پوسٹ میں لکہا "بارش زياده آتا ھے، تو پانی زياده آتی ھے” کے خالق، مذکر کو مونث بنانے والے، ہر صوبی سے شادی کے خواہشمند شاعر حیدرآباد آرہے ہیں۔۔۔

https://www.facebook.com/manzoor.solangi

انعام بھٹی نے لکھا شیخ ایاز سندھ کے ہر نوجوان کے دل کی دھڑکن  تب بن گئے جب انہوں نے سندھ کے قومی وجود کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کی آواز بنایا

https://www.facebook.com/bhatti.inam

سینئر صحافی ماجد سموں لکھتے ہیں کہ ایاز میلے میں ہر نظرئے سے تعلق رکھنے والہ شرکت کرے گا کسی ایک پارٹی کے چیئرمین نے افتتاح کیا تو یہ انتخابی مہم کا حصہ ہوگا۔

https://www.facebook.com/majid.samo1

سماجی رہنما عرفان عالمانی نے پروفیسر عرفانہ ملاح کے (ایکس) ٹوئیٹر اکاؤنٹ کا اسکرین شارٹ اپنے فیس بوک وال پرکھا اور لکھا کہ جو کہتے تھے کہ بلاول بھٹو زرداری افتتاح نہیں کرینگے وہ آفیشل اناؤنسمنٹ دیکھیں۔

https://www.facebook.com/photo/?fbid=1706344199865913&set=a.129792694187746

جبران زیب نے لکھا کہ میلے کی کوئی فیس نہیں،ہر کوئی بغیر ٹکٹ کے آسکتا ہے

https://www.facebook.com/photo/?fbid=889012909260568&set=a.358284429000088

احسان لغاری لکھتے ہیں کے تنقید اور تحقیق کیلئے اور پھی پلیٹ فارم ہیں، مضامین بھی لکھے جا سکتے ہیں، مگر یہ طریقہ مہذب نہیں

https://www.facebook.com/photo/?fbid=7597496420278727&set=pcb.7597512970277072

سوشل میڈیا پر منور گل نے بھی اپنی راء کا اظہار کیا

https://www.facebook.com/guljani.oad

پروفیسر ڈاکٹر عرفانہ ملاح نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پرپوسٹ میں لکھا شیخ ایاز میلے کی مخالفت میں ایاز کے کتابوں کی بھی بیحرمتی کی جا رہے ہے۔

https://www.facebook.com/photo/?fbid=10168318310675644&set=a.262591970643

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں