
کراچی پریس کلب صحافیوں کا ایک اہم ترین اداراہ ہے اس لئے میں آپ کو ایک اہم مسئلے سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں تاکہ ادارہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کر سکیں، بتاریخ 6 دسمبر 2023 کو دھرتی ٹی وی کی نیوز کاسٹر کائنات آفتاب نے تقریبا دن کے وقت 3 بجے ڈرائیور ندیم سے کہا کے مجھے آفس کی گاڑی میں منظور کالونی چھوڑ کر آئیں جس پر ندیم نے کہا کے میں آپ کو آپ کے گھر کے علاوہ کہیں ڈراپ نہیں کر سکتا جس پر کائنات آفتاب نے ندیم سے بدتمیزی کی اور سی ای او سے شکایت کردی جس پر سی ای او صاحب نے مجھے طلب کرکے مسئلہ معلوم کیا جس پر میں نے ڈرائیور اور دیگر ملازمین سے حقیقت معلوم کی تو کائنات آفتاب کی غلطی ثابت ہوئی جس پر مینجمنٹ نے نیوز کاسٹر کو تنبیہ کرتے ہوئے آئندہ کیلئے ادارے کا ڈسیپلین برقرار رکھنے کی تلقین کی اور اس کے بعد معاملا رفع دفع ہوگیا اور کاٰنات اپنے گھر روانہ ہوگئی ، اس کے بعد 4 بجکر 56 منٹ پر نیوز کاسٹر آفیشل گروپ میں کائنات نے میسیج رکھا کے ان کے نانا کا انتقال ہوگیا ہے اس لیئے وہ دو دن کیلئے سکھر جارہی ہے، بتاریخ 9 دسمبر کو شام چار بجے کائنات آفتاب کو آفس ڈیوٹی پر آنا تھا مگر اس نے چار بجکر 14 منٹس پر تمام آفیشل واٹس گروپس میں اپنی استعفا کا میسیج رکھ دیا اس میسیج میں اُنہوںنے مینجمنٹ پر بدسلوکی ذہنی تشدد اور جنسی ہراسانی کے سنگین الزات لگائے اور میرے نام سے منسوب کچھ اسکرین شاٹس گروپس میں شیئر کردیئے اور فوراًتمام آفیشل گروپس سے لیفٹ کر گئی جس کے بعد میں نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رجوع کیا اور بتاریخ 11 دسمبر 2023 کو میں نے ایف آئی اے میں شکایت درج کرادی جس پر ایف آئی اے نے مجھے انکوائری نمبر/ 2023 /1990 الاٹ کرکے کائنات آفتاب کو نوٹس جاری کردیا، اگلے روز کائنات آفتاب نے میرے اور سی ای او کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم شروع کردی اور اس مہم میں میرے خلاف سنگین الزامات لگائے ہیں، جس پر میں نے کائنات آفتاب کو پانچ کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس اپنے وکیل کے ذریعے ارسال کردیا ہے ۔ میں پروفیشنل صحافی ہوں اور کائنات آفتاب کے لگائے گئے الزامات کو مکمل رد کرتا ہوں میں نے ایک طرف قانونی راستہ اختیار کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ میں آپ کو درخواست کرتا ہوں کے کراچی پریس کلب سینئر صحافیوں پر مشتمل ایک انکوائری کمیٹی قائم کرکے اُن الزامات کی مکمل تحقیقات کرائے تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں ، کراچی پریس کلب صحافیوں کا ایک مضبوط ادارہ ہے میری گذارش ہے کے جلد سے جلد اس معاملے پر کمیٹی تشکیل دی جائے۔
درخواست گذار
زوہیب حسن زرداری ڈائریکٹر نیوز دھرتی ٹی وی کراچی.