
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ جسٹس رٹائرڈ مقبول باقر نے عالمی بوک فیسٹول کا افتتاح کردیا ایکسپوسینٹر کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے ربن کاٹ کر 18ویں کتب میلے کا افتتا کیا، تقریب میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری، سندھ کی نامور شخصیت قاضی اسد عابد، پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیر خالد، محمد عابد و دیگر نے شرکت کی۔

پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیر خالد کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ پیپر نہیں اور عام پیپر مل نہیں رہا، پیپر کی قیمت بڑھنے سے کتاب کی قیمت بڑتی ہے جس کا اثر عام آدمی پر پڑتا ہے۔
عزیر خالد حکومت کو چاہیے کہ پیپر سے وہ ٹیکسز واپس کرے جو لازمی نہیں ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باکر نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ پیپر کی قیمت مقرر کرنا وفاق کا کام ہے مگر پھر بھی کوشش کی جائے گی۔
فیصل سبزواری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم بچے پیدا کر رہے ہیں مگر اس کے ساتھ فوڈ پیدا کرنے کی جگہ ھائوسنگ اسکیم قائم کر رہے ہیں، کتاب سے دوستے ہونے چاہیے، میں اکثر وہ کتاب تلاش کرتا ہوں جن پر پابندی لگی ہوئے ہے۔
