امریکا نے اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی

امریکا نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں انسانی بنیادوں پر غزہ میں جنگ بندی کیلئے پیش کی گئی قرارداد ویٹو کردی۔

متحدہ عرب امارات  کی جانب سے سکیورٹی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد پر 15 میں سے 13 ارکان نے  حمایت میں ووٹ دیا۔

امریکی سفیر رابرٹ وڈ کا کہنا تھا کہ  اس قرارداد سے معاملے کا کوئی ٹھوس حل نہیں نکل سکتا کیوں کہ قرارداد کا ڈرافٹ حقیقت سے ہم آہنگ نہیں ہے۔

رابرٹ وڈ کا کہنا تھا کہ امریکا دیرپا قیام امن کی بھرپور حمایت کرتا ہے جس سے اسرائیلی اور فلسطینی ایک دوسرے کے ساتھ امن اور سلامتی کے ساتھ رہ سکیں، ہم اس قرارداد کی حمایت نہیں کر سکتے جو غیر پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے

واضح رہے کہ برطانیہ قرارداد کی ووٹنگ میں غیر حاضر رہا

https:/

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں