
اسرائیلی دہشتگردی جاری، 24 گھنٹوں میں 700 سے زائد فلسطینی شہید، تعداد 16 ہزار بڑھ گیا
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ساتھ عارضی جنگ بندی کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد سے اسرائیلی کی غزہ اور دیگر قابض علاقوں پر بدترین بمباری جاری ہے۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ کے گنجان آباد جنوبی حصوں پر حملے کیے جا رہے ہیں جہاں شمالی غزہ سے جبری انخلا کے بعد فلسطینیوں کی اکثریت پناہ لیے ہوئے ہیں۔
، صیہونی فورسز کی جانب سے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے بمباری میں ہسپتالوں کو بھی نہیں بخشا گیا۔
اسرائیلی فورسز کی خان یونس کے علاقے میں بھی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں اور تازہ ترین کارروائی میں اسرائیلی فورسز نے ایک گھر میں چھاپہ مار کر 7 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
بمباری میں 24 گھنٹوں کے دوران 7 سوسے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، بجکہ شہیدوں کا تعداد 16 ہزار سے بڑھ گیا ہے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
