
اسلام آباد:ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ورلڈکپ کے دوران خوشی منانے والے کشمیری نوجوانوں کوگرفتارکیا گیا،بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی بند کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو نہتے فلسطینیوں پر دوبارہ بمباری کے آغاز پر سخت مایوسی ہوئی ہے، پاکستان مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے
