
حماس اور اسرائیل کے درمیان چار روزہ جنگ بندی میں مزید دو روز کی توسیع کی گئی تھی جو کل (جمعرات) کی صبح ختم ہوگی
میڈیا رپورٹس کے مطابق مجموعی طور پر 6 روزہ جنگ بندی میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے قطر کی کوششیں جاری ہیں۔
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد بن محمد الانصاری نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ قطر ثالثی کے فریم ورک پر سخت محنت اور جدوجہد کے ساتھ کام کررہا ہے تاکہ جنگ بندی کو مزید 48 گھنٹے تک بڑھایا جائے۔
