
حماس کی جانب سے غزہ میں جاری چار روزہ عارضی جنگ بندی کے تیسرے روز معاہدے کے تحت 13 اسرائیلی یرغمالیوں اور چار غیر ملکیوں کو رہا کردیا گیا۔
عارضی جنگ بندی کے تیسرے روز حماس نے اسرائیل کے 13 یرغمالی ریڈ کراس کے حوالے کیے، اسرائیلی حکام نے یرغمالیوں کو رہا کردیا
حماس کی جانب سے رہائی کے بعد انٹرنیشنل ریڈ کراس کے حوالے کیے گئے 13 اسرائیلی یرغمالیوں میں دوہری شہریت کی حامل 4 سالہ امریکی بچی سمیت 9 بچے اور 4 خواتین شامل ہیں
امریکی صدر بائیڈن نے یرغمالیوں میں ایک چار سالہ امریکی بچی کے رہا ہونے کی بھی تصدیق کردی ہے
اس سے پہلے بھی یرغمالیوں کے دونوں گروپ جنوبی غزہ میں ریڈ کراس کے حوالے کیے گئے تھے۔
