
اداکارہ کی والدہ مدھو چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ پریانکا چوپڑا نے جب فلم انڈسٹری میں قدم رکھا، تو وہ اس کے کیریئر کے ابتدائی سالوں میں ہر قدم پر اس کے ساتھ تھیں
انہوں نے بتایا کہ ابتداً یہ ہر ایک کی باتوں میں آکر وہی کرتی جیسا ان سے کہا جاتا، جو جس وقت بلاتا میٹنگ کے لئے پہنچ جاتی، جو جس طرح کا کام کرنے کے لئے کہتا یہ راضی ہوجاتی، کیونکہ اسے معلوم نہیں تھا کہ فلم اور بیوٹی انڈسٹری کیسے کام کرتی ہے۔
مدھو چوپڑا نے بتایا کہ انہوں نے پریانکا کے قانونی معاملات پر نظر رکھنے کی خاطر قانون کی تعلیم حاصل کی جبکہ ان کے پاس اچھے وکیل موجود تھے۔ فنانس جانتی تھی تو مالی معاملات دیکھنے میں مسئلہ نہیں ہوا۔
پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ پریانکا چوپڑا کو اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرنے اور تہذیب و تمیز کا دامن تھامے رکھنے کے فیصلے پر کئی فلمیں چھوڑنی پڑیں۔