
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ 48 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی 25 سے زائد گاڑیوں کو مکمل تباہ کیا گیا ہے
اپنے آڈیو بیان میں ابو عبیدہ کا کہنا تھاکہ دشمن کو ایک دن یا ایک گھنٹہ بھی سکون نہیں ملے گا، دشمن اپنی جارحیت کی قیمت چکائے گا
ابو عبیدہ کا کہنا تھاکہ ہ اسرائیلی فوج سے لڑائی برابری کی نہیں ہے، حماس سے لڑائی نے خطے کی سب سے طاقتور فوج کو خوفزدہ اور پریشان کردیا ہے القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ کا کہنا تھاکہ سرائیلی فوج کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے اور شدید زمینی جھڑپیں ہو رہی ہیں،ہمارے جنگجو زیر زمین، زمین پر اور ملبے کے نیچے سے حملے کرکے دشمن کو سرپرائز دے رہے ہیں
