
اسرائیل نے تل الحوا کے علاقے میں القدس اسپتال کے اطراف میں شدید بمباری کی، 14 ہزار سے زیادہ بے گھر افراد موجود ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر العودہ اسپتال نے کہا کہنا تھا کہ اسپتال پر بمباری سے اسٹاف زخمی اور اسپتال کی سہولیات کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
الشفا جنرل اسپتال انتظامیا کا کہنا ہےکہ جمعہ کو الشفا اسپتال پر اسرائیلی بمباری سے کم از کم 6 افراد شہید ہوئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی بمباری میں بزرگ، خواتین اور بچے نشانہ بن رہے ہیں۔
