18عالمی تنظیموں کے سربراہان کا فلسطین میں سیز فائر کا مطالبہ

فوٹو بشکریہ گوگل

میڈیا کےمطابق اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی 18 عالمی تنظیموں کے سربراہان نے فلسطین میں سیز فائر کا مطالبہ کردیا ہے

ایک مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انسانی بنیادوں پر فلسطین اور اسرائیل کے درمیان فوری سیز فائر کیا جائے۔

مشترکہ اعلامیے پر 18 تنظیموں کے سربراہان نے دستخط کیے جس میں کہا گیا ہےکہ بہت ہوگیا اب اسے ہر صورت رکنا چاہیے۔

7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کو بھی مسترد کیا گیا ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ غزہ میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 2.2 ملین فلسطینی محصور ہیں جہاں غذا، پانی، ادویات، بجلی اور ایندھن تک میسر نہیں

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں