
اسلام آباد: جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اسرائیل کے حملے کی زد میں آنے والے فلسطینیوں کی مدد کے لیے غزہ روانہ ہو گئے ہیں۔
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا گیا، وہ اپنے ساتھ خوراک اور ادویات لے کر جا رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کسی بھی مسلم ملک کے پہلے مذہبی سیاسی رہنما ہیں جو جنگی علاقے کے سفر پر گئے ہیں۔
جے یو آئی ف کے ترجمان اسلم غوری نے بھی مولانا فضل الرحمان کے غزہ جانے کی تصدیق کردی ہے۔
