
حماس کی جانب سے اسرائیل پر7 اکتوبر سے حملوں کے بعد اسرائیل کی فلسطین پر مسلسل بمباری جاری ہے جس میں سب سے زائد نشانہ خواتین اور بچے بن رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل 7 اکتوبر کے حملوں کے بعد حماس سے دشمنی ختم کرنے پر اتفاق نہیں کرے گا۔
نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ سیز فائر کا مطلب ہے اسرائیل حماس، دہشتگردی کے آگے ہتھیار ڈال دے، یہ جنگ کا وقت ہے، یہ جنگ ہمارے مشترکہ مستقبل کے لیے ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل نے یہ جنگ شروع نہیں کی، حماس اس برائی کے ٹولے کا حصہ ہے جسے ایران تشکیل دے رہا ہے۔
