
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کی پاکستان سے رضاکارانہ واپسی کے لیے آج اور کل کی مہلت باقی ہے
ان کا کہنا ہے کہ یکم نومبر کے بعد غیر قانونی طورپر پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کے لئے جامع آپریشن ہو گا وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کا کہنا ہے کہ تمام غیر ملکیوں کے انخلا میں دو سے تین ماہ لگیں گے، 15 سے 20 ہزار غیر ملکی پناہ گزین رضاکارانہ طور پر پاکستان سے جا چکے ہیں، جو باقی ہیں ان کیلئے بھی آج اور کل کا دن باقی ہے
