کراچی میں ایک اور عمارت زمین بوس ہو گئی, موٹر سائیکلوں کو نقصان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)‏کراچی میں ایک اور عمارت زمین بوس ہو گئی، بولٹن مارکیٹ میں گرنے والی عمارت میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواالبتہ ایک گاڑی اور متعدد موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا ایم اے جناح روڈ بولٹن مارکیٹ کے قریب بونڈ والی گلی میں پرانی عمارت گرگئی ایدھی ایمبولینس اور امدادی رضاکار جائے وقوعہ پر موجود امدادی سرگرمیاں.کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اطلاع ملنے کے فوری بعد بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے چیرمین شریف میمن اپنے ساتھیوں سمیت جائے حادثہ پر پہنچے اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی شریف میمن نے کہا کہ شہر میں بوسیدہ عمارتوں کو خطرناک قرار دے  کر کسی قسم کےکوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئےجس سے انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہے  عوام کی جان و مال کی حفاظت کرناحکومت وقت کی زمہ داری ہے  وزیراعلی سندھ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس واقعہ کا سخت نوٹس لیں

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں