
ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کے باعث 5 مسافر ٹرینوں کی کراچی آمد اور روانگی شدید متاثر ہوئی ہے۔
لاہور سے کراچی آمد میں تاخیر کی وجہ سے آج 28 اکتوبر 2023 کو کراچی سے چلنے والی کچھ ٹرینیں تاخیر سے روانہ ہوں گی۔علامہ اقبال ایکسپریس دوپہر 2 بجکر 15 منٹ کے بجائے رات 10 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی
41 اپ قراقرم ایکسپریس دوپہر 3 بجے کے بجے رات 9 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی
ترجمان کے مطابق 33 اپ پاک بزنس ایکسپریس شام 4 بجے کے بجائے رات 10 بجکر 40 منٹ پر روانہ ہوگی، 7 اپ تیزگام ایکسپرس کو شام 5 بجکر 30 منٹ کے بجائے رات 9 بجے روانہ کیا جائے گا
