
امریکا ریاست میئن میں مسلح شخص کی مختلف مقامات پر فائرنگ، 22 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے
امریکی میڈیا کے مطابق لیوسٹن شہر میں ملزم نے پہلے بولنگ کلب میں فائرنگ کی جس سے 10افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے
مسلح ملزم نے مقامی بار اور والمارٹ ڈسٹریبوشن سینٹر پر بھی فائرنگ کرکے وہاں موجود لوگو ں کو نشانہ بنایا۔
پولیس نے ملزم کی تصویر جاری کردی ہے جو کہ خودکار رائفل تھامے ہوئے ہے، ملزم کی شناخت رابرٹ کارڈ کے نام سے ہوئی تاہم حملے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔
