غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 704 فلسطینی شہید، تعداد 5800 ہوگئی

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ میں 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 182 بچوں سمیت مزید 704 افراد کو شہید کیا گیا

7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 5  ہزار 800 تک چلی گئی۔

اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والوں میں 2 ہزار سے زائد بچے اور 1100 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ کل زخمیوں کی تعداد 15 ہزار سے زائد ہوچکی ہے

اسرائیلی بمباری سے تباہ عمارتوں کے ملبے سے زخمیوں نکالے جانے کا سلسلہ جاری ہے، آلات اور مشینری نہ ہونے کے باعث کنکریٹ کے ملبے میں دبے افراد کو نکالنا مشکل ہوگیا۔

اس کے علاوہ غزہ میں 830 بچوں سمیت 1500 افراد لاپتا بھی ہیں جن کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں