
کیئے روز سے جاری اسرائل کی بمباری میں 4 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ نے غزہ کی سرحد کے قریب اسرائیلی حملے کو پسپا کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔
حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے مطابق جھڑپ میں اسرائیلی فوج کے 2 بلڈوزر اور ایک ٹینک کو تباہ کردیا گیا۔
جھڑپ کے بعد اسرائیلی فوجیوں کو اپنی گاڑیوں کے بغیر پیچھےہٹنا پڑا اور صیہونی فوجی گاڑیاں چھوڑ کر اسرائیلی حدود میں واپس بھاگ گئے۔
امریکی میڈیا نے تصدیق کی ہےکہ غزہ میں اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان خان یونس کے سرحدی علاقے میں زمینی جھڑپ ہوئی ہے۔
