
امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل کے دورے پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے غزہ کے اسپتال پر حملے کی ذمہ داری فلسطینی گروپ پر ڈال دی۔
غیر ملکی میڈیا کےمطابق صدر جوبائیڈن کی تل ابیب آمد پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ان کا استقبال کیا
غیر ملکی میڈیا کےمطابق اسرائیلی وزیراعظم سے گفتگو میں جوبائیڈن نے اسرائیل کو مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ واشنگٹن غزہ میں جنگ کے دوران اسرائیل کو اس کے دفاع کے لیے سب کچھ فراہم کرے گا، 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی اس جنگ میں اب تک 31 امریکی شہری بھی مارے جاچکے ہیں۔

امریکی صدر نے غزہ کے اسپتال پرحملے کی ذمہ داری فلسطینی گروپ پر ڈال دی
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا حماس کو شکست دینے کے لیے لازمی طور پر اکٹھا ہو۔
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے پر مزید 65 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے جس کے بعد حراست میں لیے جانے والے فلسطینیوں کی تعداد 750 ہوگئی ہے۔
