
اسرائیلی طیاروں نے اسپتال کو نشانہ بنایا جس میں 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
شہیدوں میں طبی عملہ، مریض اور پناہ لیے ہوئے عام شہری بھی شامل ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے اسپتال کو نشانہ بنایا جس میں 600 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے
اسپتال پر حملے کے خلاف فلسطینی صدر محمود عباس نے تین روزہ سوگ اور پرچم بھی سرنگوں رکھنےکا اعلان کیا ہے۔
غزہ کے اسپتال پر حملے کے خلاف مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے

غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کے بعد اردن کے دارالحکومت عمان میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر ہزاروں لوگوں نے احتجاج کیا اور سفارتخانے میں گھسنے کی کوشش کی
تہران میں بھی سیکڑوں مظاہرین نے فرانسیسی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا۔
ترکیے میں مظاہرین نے نیٹو کے فوجی اڈے میں گھسنے کی کوشش کی اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔
بیروت میں مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کے باہر آگ لگادی اور اقوام متحدہ کی عمارت میں بھی توڑ پھوڑ کی۔
