
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے غزہ میں اسپتال پر ہونے والے اسرائیل کی جانب سے تازہ حملے پر مذمتی بیان جاری کیا ہے۔
جسٹن ٹروڈو نے غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ’ غزہ سےآنے والی خبریں بہت تباہ کن ہیں
کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسپتال پر حملہ بہت خوفناک اور ناقابل قبول، ناجائز اور غیرقانونی ہے۔
غزہ میں وحشیانہ بمباری جاری ہے، صیہونی افواج کے اسپتال پر ہونے والے تازہ حملے میں 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے اور 600 سے زائد زخمی ہیں۔
