
اسرائیلی طیاروں نے اسپتال کو نشانہ بنایا جس میں 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
شہیدوں میں طبی عملہ، مریض اور پناہ لیے ہوئے عام شہری بھی شامل ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے اسپتال کو نشانہ بنایا جس میں 600 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے
اسپتال پر حملے کے خلاف فلسطینی صدر محمود عباس نے تین روزہ سوگ اور پرچم بھی سرنگوں رکھنےکا اعلان کیا ہے۔
