
غزہ پر اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 1570 ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 7 ہزار 2 سو سے زائد زخمی جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے۔
اسرائیل نے پچاس سے زائد طبی عملے کے ارکان کو بھی شہید کردیا۔
ویڈیو جاری کرتے ہوئے حماس کے فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ جنگ کے آغاز پر ہی اسرائیلی فوج کا غزہ ڈویژن تباہ کر دیا گیا ہے۔ القدس کے تحفظ کیلئے ایسی مزید کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حماس کے فوجی ترجمان ابوعبیدہ نے مزید کہا کہ آپریشن ’الاقصیٰ فلڈ‘ میں توقع سے زیادہ کامیابی ملی،خفیہ تیاری کی گئی تھی جس میں حماس مزاحمتی قوتوں کے ساتھ رابطے میں تھی۔
فوجو ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر اسرائل نے فلسطین پر زمینی حملے کیئے تو اسے نیست و نابود کردیا جائے گا۔
