
فلسطینی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کا کہنا ہے جنگ ختم ہونے تک قیدیوں کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے حملوں میں 170 اسرائیلی فوجیوں سمیت 1200 افراد ہلاک اور 5000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں اور سینکڑوں اسرائیلیوں کو قید بھی کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ کے اسپتالوں، یونیورسٹیز اور اسکولوں کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں اور اسرائیل نے غزہ کو بجلی، پانی اور خوراک کی سپلائی بھی بند کردی ہے
