اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 232 ہوگئی، 1700 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ حماس کے حملے کے جواب میں 232 سے زائد فلسطینی اب تک اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنے ہیں جبکہ اسرائیلی حملوں میں زخمی فلسطینیوں کی تعداد 1700 سے تجاوز کر چکی ہے۔

حماس کے حملوں میں ڈھائی سو اسرائیلی شہریوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے بدلہ لینے کیلئے غزہ کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ فلسطینی غزہ خالی کریں، حماس کے ٹھکانوں کو ملبے کا ڈھیر بنایا جائے گا،

اودھر حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے فلسطینیوں کے خلاف کارروائی کے انچارج فوجی افسر میجر جنرل نمرود الونی سمیت متعدد فوجیوں کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔

اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے حماس کے حملے سے متعلق سُن گُن لینے میں ناکام رہے، راکٹ حملوں سے اسرائیل میں مختلف مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں