
نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی اور چینی وزیرخارجہ وانگ ای کے درمیاں تبت میں ملاقات ہوئی
ملاقات میں دونوں ممالک کی جانب سے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہا رکیا گیا
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق ٹرانس ہمالیہ فورم کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں سی پیک سے وابستگی کا اعادہ کیا گیا وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے پاک چین دو طرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر زور دیتے ہوئے اسٹریٹجک رابطے بڑھانے کا عہد کیا۔
